سی پیک سے متعلق بے بنیاد پراپیگنڈے کئے جارہے ہیں: عاصم سلیم باجوہ
اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات و چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ سی پیک سے متعلق بے بنیاد پراپیگنڈے کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی پیک اور اس کےمنصوبوں سےمتعلق جھوٹی اطلاعات پھیلائی جارہی ہیں۔
عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ عوام ملازمتوں اور اقدامات سے متعلق جھوٹی خبروں پر کان نہ دھریں۔انہوں نے یہ بھی کہا سی پیک میں ملازمتوں اور پراجیکٹس سے متعلق ویب سائٹ پر پوسٹ کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments


