مٹھڑی،ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 21 ہوگئی

سبی: مزدا ٹرک اور مسافر ویگن میں مٹھڑی کے قریب تصادم جس کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق جبکہ متعددافراد زخمی ہوئےجاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو ایدھی اور لیویز فورس کی مدد سے سول ہسپتال سبی منتقل کیا جارہا ہے
زخمی ہونے والے افراد میں خواتین سمیت بچے بھی شامل ہیں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے، ہسپتال ذرائع واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس اور ایدھی ایمبولینس جائے وقوع پر پہنچ گئی، ٹریفک حادثے کے بعد ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر یاسر بازئی کی خصوصی ہدایات پر سول اسپتال سبی میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں