شہدائے 23اگست نے پرامن تعلیمی ماحول کے قیام کے لیے لازاوال تاریخ رقم کی،اے این پی ، پی ایس ایف

کوئٹہۛ عوامی نیشنل پارٹی اور پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پشتون قومی تحریک میں پشتون ایس ایف کے ساتھیوں کی جہد قربانی سنہرے حروف سے لکھے جائینگے شہدا 23 اگست 1990 سائنس کالج کے عظیم شہدا منظور کاکڑ شہید عبدالودودھ یوسفزئی شہید حمد اللہ کاکڑ شہید نے تعلیمی اداروں کی تقدس پرامن تعلیمی ماحول کے قیام فورسز کی مداخلت طلبا کے حقوق کی دفاع کیلئے لازوال تاریخ رقم کی عوامی نیشنل پارٹی کو اپنے جوان بازوپر ہمیشہ کی طرح فخر رہا ہے ان کی فکری نظریاتی سرحدات کو پختہ کرنے اور اسے کسی صورت زنگ آلود نہیں ہونے دیا جائیگا ان خیالات کااظہار عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ملک عثمان خان اچکزئی پشتون ایس ایف کے صوبائی چیئرمین عالمگیر مندوخیل اے این پی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری رشید خان ناصر صوبائی آفس سیکرٹری سید سمیع آغا پی ایس ایف کے صوبائی ڈپٹی چیئرمین مزمل خان اے این پی ضلع کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری نذر علی پیرعلی زئی کلیم شاہ اور دیگر نے باچاخان مرکز میں شہدا 23 اگست 1990 سائنس کالج کی تیسویں برسی کے موقع پر یاد ریفرنس سے خطاب کے دوران کیا مقررین نے پشتون ایس ایف کے شہدا کو سرخ سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ درحقیقت یہ شہدا پشتون قومی تحریک کے شہدا کی تسلسل ہے ان طلبا نے جانوں کی نذرانے دیکر تعلیمی اداروں کی تقدس کی بحالی طلبا کے حقوق پرامن تعلیمی ماحول کے قیام پر حرف آنے نہیں دیاانہوں نے کہا کہ جام شہادت سے لیکر جلاوطنی ٹارچر سیلوں میں قید و بند کی صعوبتیں پشتون ایس ایف کے ساتھیوں کا وطیرہ ررہاہے عوامی نیشنل پارٹی کو اپنے اس جوان بازو پر فخر ہے انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں مثبت علم دوست رجحانات کے فروغ عملی زندگی میں پشتونوں کی خدمت یا پھر پشتون قومی تحریک میں فعال منظم اور رہنما کردار ہو پشتون ایس ایف کے ساتھی ہر آزمائش پر پورا پورا اترنے میں سرخرو واقع ہوئے ہیں انہوں نے پشتون ایس ایف کے ساتھیوں پر زوردیا کہ وہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ پشتونوں کی تاریخ اکابرین کی جہد اور قربانیوں سے اپنے آپ اور ساتھیوں کو باخبر رکھتے ہوئے قومی احساس ذمہ داری کا ثبوت دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں