پیرو کے نائٹ کلب میں بھگدڑ،13 افراد ہلاک
جنوبی امریکی ملک ’پیرو ‘ کے نائٹ کلب میں بھگدڑ سے 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔خبرایجنسی کے مطابق نائٹ کلب میں پولیس چھاپے پر گرفتاری سے بچنے کی کوشش میں بھگدڑ مچی۔خبر ایجنسی کے مطابق بھگدڑ سے 6 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں،جنہیں طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
خبرایجنسی کے مطابق کورونا وائرس سے بچاؤ کےلیے عائد پابندیوں کی خلاف ورزی پر نائٹ کلب سے 23 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پیرو لاطینی امریکا کا پہلا ملک تھا جس نے کورونا وائرس کے حوالے سے عائد سخت پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ کیا تھا۔حالیہ دنوں میں پیرو میں کورونا وائرس کے متاثرہ لوگوں کی تعداد میں بڑی تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
Load/Hide Comments


