امریکا اور ایران کے د رمیان بالواسطہ مذاکرات بذریعہ پاکستان پیغامات کی صورت میں جاری ہیں، اسحاق ڈار

ویب ڈیسک : نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے د رمیان بالواسطہ مذاکرات بذریعہ پاکستان پیغامات کی صورت میں جاری ہیں۔سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکا نے 15 نکات ایران کے ساتھ شیئر کیے ہیں جن پرغور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مکمل طور پر پ±رعزم ہے اور کشیدگی کے خاتمے اور پائیدار امن کے لیے ہرممکن سفارتی کوششیں کررہا ہے اور ترکیے اور مصر سمیت برادر ممالک بھی معاونت کررہے ہیں۔اسحاق ڈار نے اپنی پوسٹ میں امریکی اور ایرانی وزرائے خارجہ کو بھی ٹیگ کیا۔

اس سے قبل ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ مختلف ممالک نے تہران اور واشنگٹن کےدرمیان مذاکرات میں ثالثی کی پیشکش کی، خطے اور باہرکےکئی ممالک نے ایران سے رابطہ کیا ہے، ان ممالک نے ایران و امریکا کے درمیان مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کرنےکی پیشکش کی ہے، ہمیں اس نوعیت کے مذاکرات سے متعلق درخواستیں ملیں اور ہم نے ان کا جواب دیا، ہمارا مو¿قف واضح ہےکہ ہم اپنا دفاع جاری رکھیں گے، ایران کے ساتھ مذاکرات کی امریکی اور اسرائیلی باتیں قابل اعتبار نہیں۔اسماعیل بقائی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہمارے وزیر خارجہ پڑوسی ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے رابطے میں ہیں، پاکستان ہمارا پڑوسی ہے، ہمارے پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان کی نیت اچھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے