وزیراعظم شہباز شریف سے عباس عراقچی کی ملاقات، مشرق وسطیٰ کی حالیہ صورتحال پر غور

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اور ایرانی وفد کی ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم ہاﺅس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہفتے کے روز پی ایم ہاﺅس میں ہونے والی اس ملاقات میں عباس عراقچی کے ساتھ ایرانی وفد بھی شریک تھا جب کہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھی اس اہم ملاقات میں شرکت کی۔ بیان کے مطابق دونوں ممالک کے اعلیٰ سرکاری حکام کی اس ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی حالیہ صورتِ حال پر غور کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں