حافظ حمد اللہ نے زرتاج گل سے معافی مانگ لی
جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء وسابق سینیٹر حافظ حمد اللہ نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء ووفاقی وزیر زرتاج گل سے معافی مانگ لی ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء حافظ حمد اللہ نے کہا کہ زرتاج گل کے بارے میں وہ الفاظ ادا نہیں کئے جس سے وہ غصے کااظہار کررہی ہے تاہم اگر میرے الفاظ سے ان کے دل آزاری ہوئی ہے تو اس پر ہم معافی مانگتے ہیں کیونکہ زرتاج گل میرے بہن ہے اور بہن کے بارے میں کوئی بھی غلط الفاظ استعمال نہیں کرتے اگر میرے الفاظ سے ان کو دکھ ہوا ہے تو میں ایک بار پھر ان سے معذرت چاہتا ہوں۔
Load/Hide Comments