حکومت کا سٹیل ملز کیلئے 11 ارب 44 کروڑ روپے کا اعلان

اسلام آبادۛ وفاقی حکومت کی جانب سے سٹیل ملز کیلئے 11 ارب 44 کروڑ روپے کا اعلان کردیا گیا ۔ صدر مملکت کی طرف سے منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے ہدایات جاری کردیں۔ذرائع کے مطابق یہ رقم نرم شرائط پر قرضے کی صورت میں فراہم کی جائے گی۔یہ رقم 20 سال میں پانچ سالہ اضافی رعائتی مدت میں واپس کرنا ہوگی۔گیارہ ارب سے سٹیل ملز کے 90 فیصد بقیہ ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات ادا کئے جائیں گے۔اے جی پی آر کو گیارہ ارب 44 کروڑ روپے نیشنل بینک بن قاسم کراچی برانچ میں ٹرانسفر کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں