سندھ میں گزشتہ پانچ سالوں میں 358 بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، رپورٹ
کراچی: 2014 اور 2019 کے دوران سندھ میں تقریباً 358 بچے جنسی استحصال کا نشانہ بنے جن میں 252 لڑکے اور 106 لڑکیاں شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات کے حوالے سے پولیس کے ایک حالیہ مطالعے میں یہ بات سامنے آئی کہ ایک سے پانچ سال اور 16 سے 18 سال کی عمر کی لڑکیاں اور 6 سے 10 سال اور 11 سے 15 سال کی عمر کے لڑکے اس خطرے سے دوچار ہیں۔رپورٹ کے مطابق ان پانچ سالوں کے دوران پولیس نے 349 کیسز رجسٹر کیے جبکہ 408 ملزمان گرفتار ہوئے۔
Load/Hide Comments