امارات اور اسرائیل کے درمیان کل سے باقاعدہ فضائی سروس کا آغاز

مقبوضہ بیت المقدس ۛاسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات اور صہیونی ریاست کے درمیان براہ راست فضائی سروس کے لیے سوموار اکتیس اگست 2020 کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔اسرائیلی اخبارکی رپورٹ کے مطابق سوموار کو اسرائیلی اور امریکی عہدیداروں کو لے کرایک ہوائی جہاز براہ ابو ظبی پہنچے گا۔ اخباری اطلاعات کے مطابق اسرائیل کی فضائی کمپنی العال کی پرواز نمبر ایل وائے 971صہیونی ریاست کے بن گوریون ہوائی اڈے سے ابو ظبی کے لیے روانہ ہوگی۔اخباری رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی طرف سے اسرائیلی جہازوں کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے یا نہ دینے کا بھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا تاہم توقع ہے کہ سعودی عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان فضائی سروس کے لیے اپنی فضا کو استعمال کرنے سے نہیں روکے گا۔اخبار کے مطابق امارات اور اسرائیل کے درمیان پہلی براہ راست فلائٹ صہیونی فضائی کمپنی ‘العال’ کی ہوگی۔ اس ہوائی جہاز پر خصوصی طور پر اسرائیل کا قومی پرچم ڈیزاین کیا گیا ہے۔ یہ جہاز خلیج عرب کی فضا سے گذر کر یمن سے ہوتا ہوا امارات میں داخل ہوگا۔سوموار کو اسرائیل سے مشرق وسطی کے لیے امریکی ایلچی آوی پیرکویٹز، قومی سلامتی کا مشیر رابرٹ اوبرائن اور ایران کے لیے امریکا کے سابق ایلچی برائن امارات کا سفر کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں