سندھ حکومت نے کراچی کو آفت زدہ قرار دیدیا

سندھ حکومت نے صوبائی دارالحکومت کراچی کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔ریلیف کمشنر سندھ نے صوبے کے 4 ڈویژن کے 20 اضلاع کو آفت زدہ قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کےمطابق کراچی کے تمام 6 اضلاع جنوبی، شرقی، غربی، وسطی، ملیر اور کورنگی آفت زدہ قرار دیے گئے ہیں۔

محکمہ ریلیف کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حیدر آباد، میر پورخاص اور شہید بینظیر آباد (نواب شاہ) کے اضلاع کو بھی آفت زدہ قراردیا گیا ہے۔

محکمہ ریلیف نے حالیہ بارشوں سے ہونے والی تباہی اور نقصانات کے تناظر میں سندھ قومی آفات ریلیف قانون 1958 کے تحت ان اضلاع کو آفت زدہ قرار دیا ہے۔

ان اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ اور معاوضے کے لیے فوری رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں