قلات, کینسر نے ایک اور جان لے لی
صوبہ بلوچستان کے علاقے قلات میں کینسر نے ایک اور قیمتی جان لے لی،سینکڑوں قیمتی جانیں کینسر ہسپتال اور حکومتی امداد نہ ملنے کی وجہ سے ہم سے جدا ہونے کا سلسلہ جاری ہے،تفصیلات کے مطابق قلات کے علاقے گزگ سے تعلق رکھنے والے گاڑی ڈرائیور استاد عبدالسلام لہڑی جو کہ پچھلے ڈیڑھ سال سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھے۔ ڈیڑھ سال تک کینسر کے مرض سے لڑتے لڑتے گزشتہ روز اپنے خالق حقیقی سے جا ملے و اضح رہے کہ کینسر سے بلوچستان میں اموات کا سلسلہ بڑھتا جارہا ہے صوبائی حکومت نے شیخ زیدہسپتال میں کینسر بلاک کی تعمیر کا آغاز بھی کردیا ہے
Load/Hide Comments