بلوچستان، گریڈ 16اور اس سے اوپر کے گریڈز کی ترقی کے لیے گریجویشن کی شرط لازمی قرار

کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے گریڈ 16اور اس سے اوپرکے گریڈز کی پروموشن کیلئے گریجویشن کی شرط لازمی قراردیدی ۔محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (ریگولریشن سیکشن II) کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہاگیاہے کہ مجاز حکام نے فیصلہ کیاہے کہ گریڈ 16اور اس سے اوپر کے گریڈز کیلئے کم سے کم تعلیم گریجوکیشن کی شرط لازمی قراردیدی گئی ہے جو یکم جولائی سے لاگو کیاجائے گا،نوٹیفکیشن میں کہاگیاہے کہ تمام ڈیپارٹمنٹس کے انڈرگریجویٹ ملازمین اور محکموں سے منسلک ملازمین کو آگاہ کیاجاتاہے کہ وہ ملازمین کے سروس رولز میں مذکورہ بالا فیصلے کے تحت ترمیم کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں