حاکموں کو اپنی ہی عدالتوں پر اعتبار نہیں،سردار اخترمینگل
اسلام آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر اعلی بلوچستاسردار اخترجان مینگل نے لاپتہ سمیع بلوچ کی والدہ کے پیغام سے متعلق ٹویٹر کے ایک صارف کے ٹویٹ کے جواب میں کہا ہے کہ کاش اس ملک میں عدل ہوتا اگر ہوتا تو یہ سب کچھ ہمیں دیکھنا نہ پڑتا ، حاکموں کو اپنی ہی عدالتوں پر اعتبار نہیں، اسی تریڈ پر غفور بلوچ نامی صارف کے ٹویٹ پر بی این پی کے سربراہ نے کہا کہ دوسرے حکمرانوں کے دورِ اقتدار میں تو ہمارے ووٹ اُن کی جھولی میں تو نہیں تھے تو پھر کیوں اُس دور میں بھی ہمارے ساتھ یہئ روایہ اپنایا گیا ؟ اور یہ تاریخ میں لکھا جاچکا ہے
Load/Hide Comments


