وقت گزاری

تحریر: جمشید حسنی
جی ہاں پہلے کہا رمضان ہے کرونا ہے عید آئی پھر کہا عید الضحیٰ کے بعد او اب پھر محرم حزب اختلاف کی بیٹھک کب ہوگی ایجنڈا کیا ہوگا ان کی تو دی خواہش ہے عمران جائے عمران نے جانا نہیں اگلا اقدام کیا ہوگا۔ یہی نا کہ لوگ سڑکوں پر نکلیں عوام پہلے ہی بیزار ہے بقول فارسی سگ برادر شغال کم پر کوئی راضی نہیں ہر کوئی اقتدار کا خواہش مند کالج کے گریجویٹ بلاول حمزہ مونس الٰہی ایمل ولی نے ہماری قیادت کرنی ہے۔ کیونکہ اقتدار انکی خاندانی میراث ہے ان کے خاندانی کارنامے کون نہیں جانتا لال مسجد آپریشن ہوا چوہدری شجاعت نے کہا میں بہت رویا اکبر بگٹی مرے کوئی نہیں رویا۔اعجازالحق ہے پیر پگاڑا ہیں چار مسلم لیگ ہیں ایم کیو ایم تین دھڑے فضل الرحمٰن کی کورئیر سروس چل رہی ہے رابطوں میں ہیں۔
رہا ملک ترقی منفی 0.4 فیصد مہنگائی 14 فیصد 15 لاکھ لوگ بے روزگار 30 لاکھ مزید بے روزگاری کا خدشہ 27لاکھ پاکستانی سعودی عرب میں سعودی عرب آنکھیں دکھاتا ہے تو فوج کے سربراہ سعودی پہنچ جاتے ہیں ہم ملائشیا کی کانفرنس میں سے مکر جاتے ہیں بے شک ترکی ملائیشیا ناراض ہوں کہتے ہیں سرپلس کرنٹ 424 ملین ڈالر ہے 13 ہزار ارب روپیہ قرض ہے GDP مجموعی قوتی پیداوار 315 ارب ڈالر ہے 264 ارب ڈالر ہوگئی ہے۔ گردشی قرضہ 22 ارب ڈالر
خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلیٰ پشاور میں میٹرو چلانے پر فخر سے کہتے نہیں سمارہے بلوچستان میں خیر خیریت ہے نہ نو من تیل ہوگا۔ نہ رادھا ناچے گی۔حتی کہ کسی بیگا نے پروجیکٹ کا سردرد نہیں، کچھی کینال کا مرکز کا سردرد ہے گوادرمیں معمول کے مطابق کام ہورہے ہیں ننگی دھوئے گی کیا نچوڑے گی کیا۔ جب تک گوادر سے بیرون ملک سڑکیں نہ بنیں منصوبہ ادھورا رہے گا۔ بجلی گیس پانی کا بندوست کرنا ہے تعمیرات کے لئے اینٹ کراچی سے آتی ہے۔ گردو نواح میں کوئی زرعی علاقہ نہیں کہ اشیائے ضرورت کی کمی پوری ہو انڈے ٹماٹر ایران سے آتے ہیں بجلی ایران کی پنجگور کی کھجور ہے تو لوگوں کا پیٹ نہیں بھرتا
کہتے ہیں تعلیمی ادارے ستمبر میں کھلیں گے۔ ہندوستان میں کرونا زیادہ ہے مشیران معاونین کا ایک پر چار عمران خان کے سمارٹ لاک ڈاؤن کو دنیامانتی ہے سندھ کے بلدیاتی ادارے اس شہر کے آخر میں معیاد پوری ہوجائیگی۔ پیپلزپارٹی ایم کیو ایم تحریک انصاف جی ڈی اے سب بلدیاتی انتخابات کے لئے جدو جہد کریں گی۔
انتخابات کب ہوں گے واضح نہیں فی الحال تو ایڈمنسٹرزکی تعیناتی ہونی ہے۔
امریکہ میں صدارتی امیدواروں کی نامزدگیاں ہیں ٹرمپ کرونا کے باعث ڈاک کے ذریعہ ووٹ کے مخالف ہیں جو بائیڈن مسلمان ووٹروں کی حمایت حاصل کرنا چاہتے ہیں پارٹی حکومت بدلنے سے پالیسی پر اثر نہیں پڑتا امریکہ اسرائیل کی حمایت کرتا رہے گا افغان مسئلہ جلدی حل نہیں ہوگا امریکہ عراق میں فوجیں کم کر رہا ہے۔ بیروت میں دھماکہ پرانا ہوگیا حکومت مستعفی ہوگئی
ہمارے ہاں چینی پر پھر کمیشن مزید تین ماہ انتظار کریں جہانگیر ترین لندن میں ہیں نواز شریف کو واپس لانے کا شور،نہ جانے کس نے جانے دیا۔زرداری، فریال،خورشید شاہ، آغا سراج،مریم،شہباز،حمزہ پیشیاں دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے فوج کے سربراہ سعودی عرب گئے وزیر خارجہ چین گئے افغان طالبان سے مذاکرات کیا ہوا ہم آپ سے نہ کسی نے پوچھناہے نہ بتلانا ہے پشتومیں ضرب المثل گنجی کو کوئی بارات میں لے جانے کو کوئی تیار نہ تھا گنجی نے کہا میں تو دلہن کے ساتھ جاوہ میں بیٹھوں گی۔امریکہ کو افغانستان سے نکلنے میں جلدی نہیں ہم امریکہ کو ناراض نہیں کرنا چاہتے ایران سعودی سے تعلقات متوازن رکھنے کا مسئلہ کشمیر کا مسئلہ جوں کا توں متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کر کے عالم اسلام کے لئے نیا شوشہ چھوڑ دیا امارات اور سعودی ایک دوسرے کو پسند نہیں کرتے فلسطین روس چین کا سردرد نہیں ہے۔ یورپ امریکہ اسرائیل کے ساتھ عالمی فورم پر 57 اسلامی ممالک کی آواز اتنی مستحکم اورمؤثر نہیں کہ اپنی بات منوا سکیں
سندھ اور مرکزی حکومت کی نہیں بن رہی درمیان میں ایم کیو ایم ہے۔ایم کیو ایم مرکز میں تحریک انصاف کی حامی ہے۔بلدیاتی انتخابات اگر ہونے ہیں تو ان کی اصلیت سامنے آئے گی کون کس کا حامی ہے ایم کیو ایم شوشہ چھوڑ دیتی ہے کراچی کو سندھ سے علیحدہ کرو،مرکزی حکومت نے دو سال پورے کر لئے دیکھیں اگلے تین سالوں میں کیا کرتی ہے۔حکومت نہ سہی،وزیر مشیربریف کیس اٹھا کر چل دیں گے۔ان کے پاس دہری شہریت ہے۔کاروبار ہیں۔یہاں کے سیاسی عہدے تو کھانے کے بعد ان کے لئے سوئٹ ڈش ہے۔
میں نے آپ نے آٹا دال گھی چینی موجودہ نرخوں پر خریدنا ہوگی۔سلامت باش

اپنا تبصرہ بھیجیں