بی ایس او کا بی ایم سی تحریک بحالی کی احتجاجی ریلی میں بھر پور شرکت کا فیصلہ

کوئٹہ،بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کوئٹہ زون کی آرگنائزئنگ کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت زونل آرگنائزر صمند بلوچ منعقد ہوا اجلاس میں زونل پریس سیکرٹری ناصر زہری بلوچ زونل آرگنائزئنگ کمیٹی کے ممبر عزیزاللہ بلوچ شریک تھے اجلاس میں عالمی علاقائی سیاسی صورتحال و تنظیمی امور زیر بحث آئے اجلاس میں کوئٹہ میں تنظیم کاری کو تیز کرنے تعلیمی اداروں میں طلباء و طالبات کے داخلوں کے حوالے سے میرٹ پر نظر رکھنے و اسٹڈی سرکلز کے سلسلے کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ 3 ستمبر کو کوئٹہ میں بی ایم سی بحالی تحریک کی احتجاجی ریلی میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کیا گیا اجلاس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے بھر کے تعلیمی اداروں بلخصوص بولان میڈیکل کالج کے طلباء کو گذشتہ کئی معینوں سے احتجاج پر مجبور کیا گیا ہے آئے روز طلباءو طالبات کو گرفتار رہا و مذاکرات کے نام پر صرف احتجاج کو دبانے کی کوشش کی گئی جبکہ بی ایم سی کے متنازعہ ایکٹ کو ترمیم کرنے بلوچ مشترکہ مفادات کے آئنیی تحفظ کے حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کئے جارہے موجودہ ایکٹ صرف فرد واحد کے زریعے ادارے پر اجارہ داری قائم کرنے کے لئے جبکہ اٹھارویں ترمیم کے بعد تعلیم صوبائی سبجیکٹ یے جس کےلئے فوری قانون سازی کی جائے تاکہ اس مسئلے کے حل کے لئے سنجیدہ اقدامات کئے جاسکے جب تک بی ایم سی کے طلباء کے جائز مطالبات حل نہیں کئے جاتے احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں