مانسہرہ، مٹی کا تودہ مکان پر گرنے سے 4 افراد جاں بحق
مانسہرہ: خیبر پختونخوا کے شہر مانسہرہ میں مٹی کا تودہ مکان پر گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے علاقے اوگی حسین بانڈہ میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں مکان کی چھت پر مٹی کا تودہ گرنے سے خاتون اور بچے سمیت 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس نے بتایا کہ جائے حادثہ سے ایک خاتون کو زخمی حالت میں نکال کر طبی امداد کے لیے فوری اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
Load/Hide Comments


