سندھ میں کورناوائرس کے مریض 155، ملک میں 193 ہو گئے

کراچی: سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مزید 5 کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد صوبے میں متاثرین کی تعداد 155 تک جا پہنچی جبکہ ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 193 ہو گئی سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 155 ہو گئی ہے واضح رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 155 ہونے کے بعد پاکستان بھر میں میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 193ہو گئی ہے اس وقت پاکستان میں جن 193 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو ئی ہے ان میں سے 155 صوبہ سندھ میں، 15 خیبر پختون خوا میں، 10 بلوچستان میں، 4 وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں، 3 گلگت بلتستان میں اور 2 پنجاب میں موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں