سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹرمپ کے’’ داماد مشیر ‘‘ جیرڈ کشنر کی ملاقات، اسرائیل،فلسطین مذاکرات بحالی پر غور
ریاض:سعودی ولی عہد، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سینیئر مشیر جیرڈ کشنر نے وفد کیساتھ ملاقات کی ہے۔ملاقات میں علاقائی استحکام اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔خطے میں امن عمل کی جہتوں اور پائیدار منصفانہ امن قائم کرنے کے لیے فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان مذاکرات کی بحالی کی ضرورت پر بھی غور کیاگیا ۔سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اس موقع پر دونوں دوست ملکوں امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان شراکت اور تمام شعبوں میں شراکت کے استحکام کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خصوصا خطے میں امن استحکام اور عالمی امن وسلامتی کے فروغ کے اقدامات بھی زیر بحث آئے۔اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بھی موجود تھے۔
Load/Hide Comments


