بلوچ مسلح تنظم آواران سے لاپتہ چھ افراد کو چھوڑ دیں، وی بی ایم پی کی اپیل
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان سے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے دہائی سے سرگرم انسانی حقوق کی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے بلوچ مسلح تنظیم سے اپیل کی ہے کہ وہ گرفتار چھ افراد کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کریں، وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے آفیشنل اکاؤنٹ سے ایک ٹوئٹ میں بلوچ مسلح تنظیم سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ مسلح تنظیم نے آواران سے جن 6افراد کو اغواء کیا ہے انہیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر چھوڑ دے۔واضح رہے کہ کچھ دن قبل آواران کے علاقے کولواہ سے پنجاب کے رہائشی چھ افراد کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کیا تھا بعدازاں ایک بلوچ مسلح تنظیم نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ افراد ان کے تحویل میں ہیں۔
Load/Hide Comments


