ایئر پورٹ اور زمینی راستے روک کر بھی پشتونوں اور بلوچوں کی آواز کو دبایا نہیں جاسکے گا،محسن داوڑ

کوئٹہ: مرکزی رہنما ایم این اے محسن داوڑ کو ساتھیوں سمیت کوئٹہ ایئرپورٹ پر روک دیا گیا ہے- سرکاری اہلکار کا کہنا ہے کہ محسن داوڑ کے بلوچستان داخلہ پر پاپندی عائد کی گئی ہے-کوئٹہ ائیرپورٹ سے باہر نہیں چھوڑا جا رہا ہے-دوسری جانبمحسن داوڑ نے سماجی رابطے کی سائٹ فیس بُک پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٗآخر پشتونوں، بلوچوں اور سندھیوں کو ہر روز یہ احساس کیوں دلایا جاتا ہے کہ وہ اس ریاست کے دوسرے درجے کے شہری ہیں؟ ائر پورٹ اور زمینی راستے روک کر بھی پشتونوں، بلوچوں اور باقی چھوٹی قومیتوں کی حقوق کی آواز کو دبایا نہیں جاسکے گا ۰ ریاست ایک ہی تاریخ دوہرا کر مختلف نتائج کا خیال زہن سے نکال لے – ظلم و بربریت کے خلاف آواز کم نہیں اور شدت سے اٹھے گی حقوق اور اختیار لیکر رہینگے

اپنا تبصرہ بھیجیں