اٹلی میں ایک روز میں کرونا میں مبتلا افراد کی تعداد تین ہزار ہو گئی

روم :کرونا وائرس اٹلی میں مسلسل پھیل رہا ہے۔ ایک دن کے اندر اٹلی میں کرونا کے باعث 349 افراد لقمہ اجل بن گئے جب کہ مزید تین ہزار افراد کے کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اٹلی میں اب تک 2158 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ مرنے والوں میں 1420 شمالی صوبے میلان سے تعلق رکھتے ہیں جب کہ مزید 3200 کیس سامنے آئے ہیں۔پامونٹی صوبے کے شہر تورینو میں گذشتہ دو روز کے دوران میں اموات اور نئے مریضوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس شہر میں پچھلے دو دنوں میں 111 افراد کی موت واقع ہوئی جب کہ 1516 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔اٹلی کے وزیر اعظم جوسیپی کونٹے نے کہا کہ سب سے بڑا خطرہ آنے والا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اٹلی متاثرہ یورپی ممالک میں سب سے آگے ہے۔ آنے والے دونوں میں خطرہ مزید بڑھ سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں