جیکب آباد میں ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلے میں اے ایس آئی جاں بحق
جیکب آباد :جیکب آباد میں ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) جاں بحق ہو گیا۔ایس ایس پی جیکب آباد کے مطابق تحصیل ٹھل میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں اے ایس آئی عبدالرزاق گولوجاں بحق ہوئے جب کہ ملزمان فرار ہو گئے۔ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ پولیس کی بھاری نفری کو طلب کر کے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔
Load/Hide Comments


