بھارتی آئل ٹینکر پر آگ لگ گئی، 1شخص ہلاک

سری لنکا کے مشرقی ساحلی علاقے میں ایک بھارتی آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی جس پر موجود عملے کے 23 افراد میں سے ایک ہلاک ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ نیو ڈائمنڈ نامی یہ ٹینکر کویت کی مینا الاحمدی سے بھارتی پردیپ نامی بدرگاہ کیلیے محو سفر تھا جس میں اچانک آگ لگ گئی۔ سری لنکن عہدیدار رنجیت راجہ پکسا نے بتایا ہے کہ امدادی کاروائی شروع کر دی گئی ہے اور علاقے میں ایک طیارہ اور دو بحری جہاز روانہ کر دیئے گئے ہیں۔ ٹینکر پر موجود عملے کے 23 افراد میں سے ایک ہلاک ہو گیا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تیل کے سمندر میں بہنیسے بچاو کیلیے بعض تدابیر اختیار کی گئی ہیں جبکہ آگ لگنے کے اس واقعے کی تفتیش شروع کی گئی ہے۔ ایک روسی بحری جہاز اور بھارتی ساحلی محافظوں کی کشتیاں بھی آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں