قلعہ عبداللہ،فائرنگ سے 2 بھائی قتل

قلعہ عبداللہ: بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2سگے بھائیوں کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے، مقتولین میں سے ایک گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کا ضلعی صدر بتایا جارہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان کلی منگلزئی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے احمد جان کو قتل کردیا اور بعد ازاں مقتول کے دوسرے بھائی کو اپنے ساتھ لے کر قتل کیا اور لاش ویرانے میں پھینک کر فرار ہوگئے، اسسٹنٹ کمشنر قلعہ عبداللہ جہانزیب شیخ کے مطابق لیویز نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ذرائع کے مطابق واقعہ پرانی رنجش کا شاخسانہ ہے، نعشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے بھاری نفری نے صورتحال کو کنٹرول کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں