چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی کی نال آمد،حاصل خان بزنجو کی وفات پر تعزیت کی
خضدار(نماٸندہ خصوصی)چیئرمین سینیٹ آف پاکستان میر صادق سنجرانی کی نال آمد نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما مرحوم سینیٹر میر حاصل خان بزنجو کی وفات پر لواحقین میر شاؤس خان بزنجو میر بیزن بزنجو سینیٹر میر طاہر بزنجو سابق صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو میر محمد حنیف بزنجو میر ولید بزنجو و سے تعزیت کی۔ ان کے ہمراہ سینیٹ آف پاکستان کے ممبران سینیٹر مشاہد حسین خان سید سینیٹر جاویدخان عباسی سینیٹر منظور احمد خان کاکڑ پروٹوکول آفیسر سینیٹ میر حمود الرحمان مینگل تھے اس موقع پر انہوں نے مرحوم میر حاصل خان بزنجو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میرحاصل خان بزنجو نے اپنی سیاسی زندگی میں ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ایوان بالا میں ہر ایشو پر ان کی آراء مدلل اور تواناتھی میر حاصل بزنجو کی بے وقت رحلت سے ملک ایک دور اندیش سیاسی رہنما سے محروم ہوگئی، جس کی کمی کو شدت سے محسوس کیا جائے گا چیئرمین سینیٹ آف پاکستان و دیگر ممبران نے بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کی قبر پر فاتح خوانی کی اور لائبریری کا دورہ کیا


