کوئٹہ، سریاب سے لاپتہ شخص کی بازیابی کے لیے لواحقین کا احتجاجی مظاہرہ

کوئٹہ:سریاب روڈ موسی کالونی سے لاپتہ ہونے والے غلام فاروق کے لواحقین کا کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاج ،سندھ پولیس کی گاڑی میں غلام فاروق کو اٹھانے والوں کے خلاف کارروائی اور ان کی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کردیا۔ گزشتہ روز سریاب روڈ موسی کالونی سے لاپتہ ہونے والے غلام فاروق کے لواحقین کا کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاج ،سندھ پولیس کی گاڑی میں غلام فاروق کو اٹھانے والوں کے خلاف کارروائی اور ان کی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کردیالواحقین نے کہاکہ ہفتے کے روز بااثر افراد نے سندھ پولیس کی گاڑی میں غلام فاروق کو زبردستی اٹھا کر لے گئے ،انہوں نے الزام عائد کیاکہ ایوب جمالی اور ریاض جمالی نے حیدر آباد میں پہلے ہی غلام فاروق کے والد کو قتل کیا تھاغلام فاروق مزدور کرکے گھر پہنچا تھا کہ ایوب جمالی اور ریاض نے اپنے لوگوں کے ساتھ مل کر اٹھایاغلام فاروق والد کے قتل کے بعد واحد کفیل ہے صوبائی حکومت سے اپیل ہے کہ بااثر افراد سے غلام فاروق کو بازیاب کرایا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں