زیارت، ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 3ہوگئی

زیارت:بلوچستان کے ضلع زیارت کے علاقے کچھ موڑ کے قریب ٹریفک حادثہ میں3 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے ہیںاطلاعات کے مطابق گزشتہ روز زیارت کے علاقے کچھ موڑ کے مقام پر گاڑی کو تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 3 افراد حبیب اللہ بادیزئی، نصراللہ بادیزئی، کلیم اللہ بادیزئی جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے ہیں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے قریبی ہیلتھ سینٹر منتقل کردیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں