عمران خان سندھ سے انڈے، مرغی اور کٹے والا ڈرمہ بند کریں، پلوشہ خان

اسلام آباد:مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پلوشہ خان نے کہاہے کہ عمران خان سندھ سے انڈے، مرغی اور کٹے والا ڈرمہ بند کریں۔ اپنے بیان میںپلوشہ خان نے کہاکہ عمران خان سندھ کا حق غضب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، سلیکٹڈ وزیراعظم خیالی اور زبانی اعلانات سے کراچی کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں،کھوکھلے دعوے کر کے مکر جانا عمران خان کی روایت ہے ۔پلوشہ خان نے کہاکہ عمران خان کی زبان پر ان کے اتحادیوں کا بھی اعتبار نہیں، شبلی فراز کو علم نہیں کہ ان کے لیڈر نے کراچی میں کیا اعلان کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں