نصیر آباد،مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق
ڈیرہ رمراد جمالی:نصیر آباد میں دو مختلف واقعات میں ایک شخص فائرنگ سے جاں بحق جبکہ بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک بچی جاں بحق ہوگئی لاشوں کوضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا پولیس کے مطابق نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ گوٹھ محمد خان میں زمین کے تنازعے پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص نذر محمد کو قتل کردیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے نعش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا مزید کاروائی پولیس کر رہی ہے جبکہ دوسرے واقع کے مطابق پولیس تھانہ سٹی ڈیرہ مراد جمالی کی حدود عرض محمد محلہ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے بارہ سالہ بچی رابیہ جاں بحق ہو گئی لاش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثا ء کے حوالے کر دیا گیا۔
Load/Hide Comments


