ہماری منسٹر 18ویں ترمیم کے ماتحت نہیں ہے ہم وزارت میں اپنے فیصلے خود کر سکتے ہیں ،فواد چوہدر ی

اسلام آباد :وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہماری منسٹر 18ویں ترمیم کے ماتحت نہیں ہے ہم وزارت میں اپنے فیصلے خود کر سکتے ہیں ،صوبائی حکومتوں کو لیڈ رول لینا چاہیے جو لگتا ان کی بس کی بات نہیں ہے،صوبائی لائیو سٹاک وزراء اپنے فارمز بنائیں،وفاقی حکومت ہر طرح کی مدد کرنے کیلئے تیار ہے،سی ڈی اے کے ساتھ مل کر اسلام آباد کو پہلا الیکٹرک وہیکل والا شہر بنائیں گے، جے ایف تھنڈر اور الخالد بنا سکتے ہیں مگر ہم گاڑیاں نہیں بناتے اور موبائل فون اور ٹی ویز نہیں بنا سکتے۔وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے ،ہم آلو مٹر بیچ کر اپنے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں کر سکتے ،دنیا کو دیکھے تو اندازہ ہو سکتا کہ ترقی کیسے کی جا سکتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ترقی یافتہ ممالک بائیو ٹیکنالوجی اور دوسری ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے ہی ترقی کرتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم چاہتے پاکستان میں بھی اسی طرح کی ٹیکنالوجی سے ترقی کو یقینی بنایا جائے ،ہم نے اسی سوچ کو مدنظر رکھتے ہوئے بھنگ کی کاشت کی اجازت لی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ چین ملائیشیا سنگاپور نے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کو اپنایا ہے، ان ممالک نے ترقی کیلئے ہر چیز کے معیار کو اپنایا ہے، اس وقت حلال کی 1 اعشاریہ 25 ٹریلین ڈالر کی انڈسٹری ہے، حلال اتھارٹی ہم نے بنا لی ہے لیکن صرف ٹھپہ لگانے سے ہماری برآمدات نہیں بڑھنی، ہمیں اپنے گوشت اور چیزوں کے معیار کو بڑھانا ہے، ہمارا بزنس مین روایتی بزنس میں اَڑا ہوا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ہمارے کاروباری افراد کو ہیلتھ اور ایگریکلچر پر فوکس کرنا چاہیے، 18 ترمیم کے بعد صوبوں نے جس طرح کام کرنا تھا آج تک ویسا کام نہیں کیا ہے ، یہ وجہ ہے ہمارے کسی بھی شہر نے کسی بھی ادارے میں ترقی کچھ خاص نہیں کی ہے، ہماری منسٹری 18 ترمیم کے ماتحت نہیں ہے ، ہم وزارت میں اپنے فیصلے خود کر سکتے ہیں، جو لوگ لائف اسٹاک میں سرمایہ لگانا چاہتے ہیں ہم اں کی ہر ممکن مدد کرنے کیلئے تیار ہیں ، سرکار کاروبار نہیں کر سکتی لیکن کاروبار کرنے والوں کی مدد ضرور کر سکتی ہے،ہم پرائیویٹ سیکٹر کو اسپورٹ کرتے ہیں تا کہ ملک ترقی کرے ،ہم کافی اداروں کو پرائیویٹ کر رہے ہیں ،صوبائی حکومتوں کو لیڈ رول لینا چاہیے جو لگتا ان کی بس کی بات نہیں ہے۔ فواد چوہدر ی نے کہاکہ صوبائی لائیو سٹاک وزراء سے اپیل کرتا ہوں اپنے فارمز بنائیں،وفاقی حکومت ہر طرح کی مدد کرنے کیلئے تیار ہے۔ فواد چوہدری نے کہاکہ سی ڈی اے کے ساتھ مل کر اسلام آباد کو پہلا الیکٹرک وہیکل والا شہر بنائیں گے، آنے والا دور بغیر ڈرائیور کے کاروں کا ہے،الیکٹرک وہیکلز کے آنے سے بیروزگاری کا خطرہ بھی پیدا ہو جائیگا،ان مکینکس کو ہمیں الیکٹرک وہیکلز کی مرمت کے لیے جدید تربیت فراہم کرنی ہوگی،گاڑیوں کی بہتری کی بات کرو تو پاپام والے ہنگامہ کھڑا کر دیتے ہیں،ایسا نہیں ہونے دینگے کہ دنیا سے کٹ کر دنیا کے معیار پر اپنا ماڈل نا بنائیں،انڈسٹری کی بہتری کے حکومت پر انحصار کو ختم کرنا ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ لیتھیم بیٹری بنانا پاکستان کے لیے بہت ضروری ہے،جے ایف تھنڈر اور الخالد بنا سکتے ہیں مگر ہم گاڑیاں نہیں بناتے اور موبائل فون اور ٹی ویز نہیں بنا سکتے

اپنا تبصرہ بھیجیں