مسلم باغ سے اغواء ہونے والی ٹیچر بازیاب، ملزم گرفتار

قلعہ سیف اللہ،قلعہ سیف اللہ کی تحصیل مسلم باغ کے علاقے کنجوغی سے اغواء ہونے والی سکول ٹیچر کوپاک افغان سرحدی علاقے میں پولیس اور لیویز کی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں بازیاب کرکے ایف آئی آر میں نامزد ملزم ملا نعمت اللہ کو گرفتارکرلیاگیاہے۔یہ بات سپرنٹنڈنٹ پولیس سید عطاء اللہ شاہ نے ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ ڈاکٹرعتیق الرحمن،ایس ایچ او عبدالجبار ودیگر کے ہمراہ کامیاب کارروائی کے بعد میڈیا نمائندوں کو کارروائی سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔ ان کاکہناتھاکہ14مارچ کو مسلم باغ کے علاقے کنجوغی سے ملزم نعمت اللہ ودیگر سکول ٹیچر کو گن پوائنٹ پر اغواء کرکے لے گئے تھے جس کے بعدمقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی تھی گزشتہ روز اس سلسلے میں اطلاع ملنے کے بعد فورسز نے علاقے میں آپریشن شروع کیا اور پہلے کارروائی کے دوران مغوی سکول ٹیچر کو بازیاب کرالیا گیا تاہم ملزم فرار ہوگیا لیکن فورسز نے آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا اور تین گھنٹوں کی مسلسل جدوجہد کے بعد ملزم ملا نعمت اللہ کو گرفتارکرلیاگیا جن کے قبضے سے دو عدد کلاشنکوف اوردرجنوں رواؤنڈز برآمدکرلئے ہیں ان کاکہناتھاکہ گرفتار ملزم سے اہم انکشافات کی توقع ہے ان سے تفتیش کی جارہی ہے جو بھی ان کے ساتھ اس واقعہ میں ملوث پایاگیا اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی کسی سہولت کار اور ان کے ساتھی کو کوئی رعایت نہیں دی جاسکتی،

اپنا تبصرہ بھیجیں