موٹر وے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی و بے حرمتی کے واقعہ کا سن کر دل دہل گیا ‘ مریم نواز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازنے کہا ہے کہ موٹر وے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی و بے حرمتی کے واقعہ کا سن کر دل دہل گیا ہے ، اس وحشیانہ کارروائی میں ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچاکر نشان عبرت بنانا لازم ہے ۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ یہ معمولی واقعہ نہیں ہے ، یاد رکھیں ظلم اور معاشرتی اقدار میں پستی کا مقابلہ کرنا بحیثیت قوم ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں