نیب کے انتقام سے ہم گھرانے والے نہیں ہے،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد:سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر دیگررہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہائیکورٹ کی کاروائی پر بات کرنا مناسب نہیں،ہائیکورٹ میں جو اپیل کا مرحلہ ہے اس میں نواز شریف کی غیر حاضری سے کوئی فرق نہیں پڑے گا،حاضری کا جو معاملہ ہے اس میں نوازشریف کے وکلائ￿ نے تفصیلی میڈیکل رپورٹس پیش کی ہے،میڈیکل رپورٹس میں واضح ہے کہ نواز شریف کی طبعیت تاحال خراب ہے،کورونا وائرس کے باعث نواز شریف کے علاج میں تاخیر ہوئی، ہائی کمشنر اور وفاقی حکومت کہ ذمہ داری تھی کہ وہ نواز شریف کی صحت کا پتا کرتے،میاں صاحب کی جان خطرے میں ہے اور یہ لوگ کہتے ہے کہ وہ عدالت میں پیش ہو، نیب کے تمام کیسزز اپوزیشن کے خلاف ہے،حکومتی ریکارڈ ہونے کے باوجود ابھی تک ہم پر عمران خان کچھ ثابت نا کرسکے،یہ بات پرکوئی جانتا ہے کہ ن لیگ نے کوئی کرپشن نہیں کی،نیب کے انتقام سے ہم گھرانے والے نہیں ہے،موجودہ حکومت مکمل نا کام ہوچکی ہے اور وہ انتقامی کاروائیوں میں مصروف ہوتے ہے،عمران خان نا کام میں کامیاب ہوسکا اور نا ہی وہ انتقام میں کامیاب ہوسکے گا،یہ بدنصیبی ہے کہ نیب نے کہا ہے کہ ہمیں پتا نہیں کہ نواز شریف کہا ہے،نیب وہ ادارہ ہے جس کا وجود ہی بدنیتی پر مبنی ہے، سپریم کورٹ بھی کہ چکا ہے کہ نیب پولیٹیکل انجنیئرنگ کا ادارہ ہے،نواز شریف صاحب کی اپیل کا جو مرحلہ ہے وہ انکی غیر موجودگی میں بھی چلے گا، شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ میرا چیلنج ہے چیئرمین نیب کو وہ ائے عوام کے سامنے بیٹھے میرے ساتھ،مجھ پر چیئرمین نیب کچھ ثابت نہیں کر سکتے، چوہدری نثار کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے متعلق سوال پر شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ عوامی مسائل کے حل کے لیے عوام باہر نکلے گی،چوہدری نثار جماعت کا حصہ نہیں،جب چوہدری نثار جماعت کا حصہ نہیں تو کیسے اے پی سی میں آسکتے ہیں،جماعت میں آجائیں تو دیکھا جاسکتا ہے،شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ عمران خان این آر او نا دینے کا کہتے ہیں، پولیٹیکل انجینرنگ میں بھی عمران خان کا ہاتھ ہے،عمران خان این آر او نا دینے کا کہتے ہیں،پولیٹیکل انجینرنگ میں بھی عمران خان کا ہاتھ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں