ڈیرہ مراد جمالی،ایک شخص کی لاش برآمد
ڈیرہ مراد جمالی: بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس نے ایک شخص کی لاش برآمد کرلی ہے ، نعش کو شناخت کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق سٹی پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی کی حدود وارڈ نمبر 14کے قریب سے سٹی پولیس ڈیرہ مراد جمالی نے ایک نوجوان کی نعش برآمد کرلی جس کی شناخت خدا بخش کے نام سے ہوئی ہے ۔ پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کے جسم پر کسی قسم کے زخمی یا تشدد کے نشانات نہیں ہیں جسے ضابطے کی کارروائی بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق خدا بخش تین روز قبل گھر سے نکلا تھا ۔ مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے۔
Load/Hide Comments


