فوارے سے بیلجیئم کے میئر کا دل برآمد

بیلجیئم میں دہائیوں سے مشہور تھا کہ ‘فوارے کے نیچے میئر کا دل دفن ہے’ اور یہ شہری فسانہ اس وقت سچ ثابت ہوا جب کھدائی کے دوران حقیقت میں دل برآمد ہوا۔

برطانوی خبررساں ادارے ‘رائٹرز’ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ بیلجیئم کے شمال میں واقع شہر ورویئرز کے مشہور اسٹون فاؤنٹین کے مرمتی کام کے دوران اس کے نیچے مدفون یہ دل ملا۔کھدائی کے دوران دھات سے بنا ایک چھوٹا ڈبہ برآمد ہوا جس میں ایتھانول سے بھرے جار میں میئر پیئرے ڈیوڈ کا دل موجود تھا۔
ورویئرز شہر کے کونسلر میکزمے ڈیگے نے رائٹرز کو بتایا کہ یہ قدیم یادگار شہری دستاویزت میں موجود ہےکہ فوارے کے نیچے میئر کا دل ہے لیکن اس کے برآمد ہونے تک کوئی اس یقین نہیں رکھتا تھا۔انہوں نے کہا کہ ‘آج لیجنڈ، لیجنڈ نہیں رہے، یہ ایک حقیقت ہے’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں