خضدار میں کرونا واٸرس کےمبینہ طور پر دو کیسز،کوئٹہ منتقل کر دیا گیا

خضدار میں کرونا واٸرس کی مبینہ انٹری۔ خضدار ٹریننگ سینٹر میں پنجگور کے دو متاثر اہلکار خضدار ٹیچنگ اسپتال آمد۔ کرونا واٸرس کی علامات موجود ہونے کی بنا حتمی ٹیسٹ کیلٸے کوٸٹہ ریفر کر دیا گیا۔ ایم ایس ٹیچنگ اسپتال خضدار کے مطابق خضدار لیویز ٹریننگ سینٹر میں دو دن قبل ایران باڈر سے ملحقہ علاقوں کے دو اہلکار چھٹی منا کر آٸے تو ان میں مشتبہ طور پر کرونا واٸرس کی علامات تھے جن کو ٹیچنگ اسپتال لایاگیا تاہم چیکنگ کے آلہ دستیاب نہ ہونے کی بنا انہیں ڈاکٹر نے مزید ٹیسٹ کرانے کے لیے کوئٹہ ریفر کردیا ہے۔ کوٸٹہ میں ٹیسٹ کے بعد حتمی رزلٹ آٸے گا۔واضح رہے کہ ٹریننگ سینٹر میں اس وقت بلوچستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 600 کے قریب ریکروٹ ٹریننگ لے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں