ہرنائی،فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

ہرنائی:ہرنائی شہر کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ہرنائی شہر کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سید زاہد شاہ ولد محمد گل شاہ کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے، واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ لاش کو ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیاگیا ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کیا۔ مقتول گورنمنٹ ٹیچر ایسوسی ایشن آئینی ضلع ہرنائی کے سیکرٹری اطلاعات سید قدیم شاہ کا بھائی بتایا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں