محکمہ تعلیم نے طلباء و طالبات کے تحفظ کو یقینی بنانے کی مکمل تیار ی کی ہے،سرداریار محمد رند

کوئٹہ: بلوچستان میں تعلیمی ادارے چھ ماہ بعد آج کھلیں گے پہلے مرحلے میں یونیورسٹیاں اور کالج کھولے جائیں گے جبکہ بتدریج ہائی اسکول اوپرائمری اسکول کھولے جائیں گے، صوبائی وزیر تعلیم سردار یارمحمد رند نے بتایا کہ بلوچستان میں تعلیمی ادارے15 ستمبرسے کھل جائیں گے پہلے مرحلے میں ہائیر ایجوکیشن کے ادارے اور کالج کھولے جائیں گے جس کے بعد تبدریج پرائمری اسکول کھولے جائیں گے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے دنیا کے وہ واحد لیڈر تھے جنہوں نے مکمل لاک ڈاؤن کی مخالفت کرتے ہوئے احتیاط کرنے پر زور دیا آج ڈبلیو ایچ او سمیت دنیا بھر نے انکے موقف کی تائید کی ہے جبکہ بھارت میں سوچ اور حکمت عملی کا فقدان ہونے کی وجہ سے انکی آبادی کا بڑا حصہ آج بھی کورونا وائرس کا شکار ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ صوبے کے 14ہزار تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے ایس او پیز اردو اور انگریزی میں آویزاں کر دئیے ہیں جبکہ حفاظتی سامان، پانی، صابن سمیت دیگر سہولیات بھی مہیا کی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ صوبے میں 2ہزار استاتذہ کو ماسٹر ٹرینر کی تربیت دی گئی ہے جو صوبے کے دیگر اضلاع اور تحصیلوں میں استاتذہ کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کی ٹریننگ دیں گی انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم نے طلباء و طالبات کے تحفظ کو یقینی بنانے کی مکمل تیار کی ہے امید ہے بچوں کے والدین بھی تعاون کریں گے انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کا آج خود بھی دورہ کرونگا جبکہ انتظامیہ اور محکمہ تعلیمی کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عملدآمد کے لئے موثر نگرانی کرنے کے ساتھ ساتھ جائزہ لیں گے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلا ؤ کے پیش نظر بلوچستان کے تعلیمی ادارے گزشتہ چھ ماہ سے جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند تھے جبکہ سرد علاقوں میں دسمبر 2019کے بعد بند ہونے والے تعلیمی ادارے بھی بند تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں