چیئرمین مارکیٹ کمیٹی کوئٹہ کی تعیناتی پر متاثرین کی تشویش، اجلاس کا انعقاد

کوئٹہ؛چیرمین مارکیٹ کمیٹی کی غیر آئینی تعنیاتی کے خلاف زمین دار ایکشن کمیٹی اور کوئٹہ سبزی وفروٹ منڈی میں کام کرنے والے تاجروں نے کمر کس لی سبزی منڈی میں ملک نعمان مشوانی کی زیر صدارت اجلاس میں ماشہ خوران اور کمیشن ایجنٹس کی بڑی تعداد نے شرکت کی اجلاس میں اس امر پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ سلیکٹڈ چیرمین کی پشت پناہی چند مفاد پرست افسران اور کٹھ پتلی ممران کررہے ہیں اجلاس میں رکن اسمبلی ملک نصیر شاھوانی کو خراج تحسین پیش کیا گیا کہ جہنوں نے منڈی کے مسائل کو ایوان میں اٹھایا اجلاس میں ملک نعمان مشوانی، حاجی عزیر اللہ شاھوانی سرفراز شاھوانی، ظہور احمد ہدایت اللہ بازئی امیر جان مشوانی حاجی ظاھر بڑیچ پر مشتمل کیمٹی قائم کی گئی جو مارکیٹ کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر فورم پر احتجاج کیلئے راہ ہموار کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں