انڈونیشیا، ماسک نہ پہننے پر قبر کھودنے کی سزادی جانے لگی

جکارتہ:انڈونیشیا میں کورونا وبا کی روک تھام کے لیے عوامی مقامات پر فیس ماسک پہننے کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو’ ’قبر‘‘ کھودنے کی سزا دی جانے لگی۔انڈونیشیا کے مشرقی صوبے جاوا کے نگابیتن گائوں میں 8 افراد نے چہرے پر ماسک پہننے سے انکار کیا تو انہیں کرونا متاثرین کے لیے قبریں کھودنے کی سزا دی گئی لیکن ان میں سے صرف 2 افراد ہی قبریں کھودنے کے لیے پہنچے اور اپنی سزا مکمل کی

اپنا تبصرہ بھیجیں