چیئرمین نیب کا بیان کہ نیب یک طرفہ احتساب کرنے پر یقین نہیں کرتا ٹھیک نہیں، احسن اقبال
اسلام آ باد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کا بیان کہ نیب یک طرفہ احتساب کرنے پر یقین نہیں کرتا ٹھیک نہیں،حکومت کی صفوں میں بڑے بڑے کرپشن کے مگرمچھ بیٹھے ہیں،حکومت کے پاس آٹا شوگر گھی ادویات مافیا بیٹھا ہوا ہے،چیئرمین نیب تو صرف نام کے چیئرمین رہ گئے ہیں،اصل چیئرمین تو شہزاد اکبر ہیں۔ منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں صحافی نے احسن اقبال سے سوال کیا کہ ایک تقریب میں چیئرمین نیب کا کہنا ہے،کہ یک طرفہ کارروائی کا تاثر ٹھیک نہیں۔ اس پر رہنما (ن) لیگ نے کہا پوری عوام جانتی ہے کہ احتساب صرف اپوزیشن کے لیے ہے،پورا پاکستان گواہ ہے کہ نیب کا احتساب صرف اپوزیشن کے لیے ہے،حکومت کی صفوں میں بڑے بڑے کرپشن کے مگرمچھ بیٹھے ہیں،حکومت کے پاس آٹا شوگر گھی ادویات مافیا بیٹھا ہوا ہے،پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کا کیس التواء میں ہے۔ احسن اقبال نے کہا نیب اسوقت پی ٹی آئی کی بی ٹیم بنا ہوا ہے،چینی،ادویات اور دیگر مافیا کو راتوں رات بھگا دیا گیا،نیب کی تمام کمان وزیراعظم اور شہزاد اکبر کررہے ہیں، چیئرمین نیب تو صرف نام کے چیئرمین رہ گئے ہیں،اصل چیئرمین تو شہزاد اکبر ہیں،شوگر مافیا کہ ایک اہم رکن کو حکومتی سرپرستی میں راتوں رات لندن بھگا دیا گیا۔
Final-15-06


