پیپلز پارٹی قیادت کا اے پی س شرکاء کو باقاعدہ دعوت نامے دینے کاسلسلہ شروع

اسلام آباد: پیپلز پارٹی قیادت کا اے پی س شرکاء کو باقاعدہ دعوت نامے دینے کاسلسلہ شروع ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر بخاری اور فرحت اللہ بابر شیری رحمن دعوت نامے پہنچا رہے ہیں۔نیر بخاری فرحت اللہ بابر شیری رحمن نے بی این پی بزنجو گروپ کے سینٹر محمد اکرم ن لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال سے ملاقات اور اے پی سی میں شرکت کی باقاعدہ دعوت دی ہے ۔فرحت اللہ نیر بخاری نے بی این پی مینگل کیلئے دعوت نامہ سینٹر میر کبیر کو پہنچا د یا۔ بی این پی اے کے صدراسراری اللہ زئری کو فون پر شرکت کی دعوت دی گئی ۔نیر بخاری اورفرحت اللہ بابر نے جمیعت العلمائے پاکستان کے سربراہ شاہ اویس نورانی سے فون پر رابطہ کیا ۔شاہ اویس نورانی نے وفد کے ہمراہ شرکت کی حامی بھر لی اسرار اللہ زہری کی پارٹی کا وفد بھی اے پی سی میں شرکت کرے گا ۔اے این پی کے نائب صدر امیر حیدر ہوتی کو کل دعوت نامہ دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں