حب، مسلح افراد نے آئرن فیکٹری سے مشینری اور سریا ٹرک میں ڈال کر فرار
حب: انڈسٹریل ایریا حب میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مسلح افراد آئرن فیکٹری سے کروڑوں روپے مالیت کی مشینری اور سریا ٹرک میں ڈال کر فرار ہوگئے تفصیلات کے مطابق نجی فیکٹری کے مالک کی جانب سے انڈسٹریل ایریا پولیس اسٹیشن میں مسلح افراد کے خلاف رپورٹ درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ گزشتہ روزاعلی صبح مسلسل افراد ان کی فیکٹری میں دوٹرکوں اور ایک کرین لیفٹر کے ساتھ داخل ہوئے اور چوکیدار کو یرغمال بناکر فیکٹری کی تین کروڑ سے زائد مالیت کی مشینری اور سریا ایک ٹرک میں لوڈ کرکے فرار ہوگئے مسلح افراد کی جانب سے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی فیکٹری مالک کی جانب سے پولیس کو بروقت اطلاع دی گئی لیکن جب پولیس سکواڈ موقع پرپہنچا تو اس وقت تک مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے پولیس نے مقدمہ درج کرکےتین ملزمان قیام الدین ,شہزاد اور انور کو حراست میں لے لیا جبکہ ایک ملزم ٹرک سمیت تاحال فرار ہے جس کی تلاش جاری ہے


