توانائی کے منصوبوں کی تکمیل سے بلوچستان کے لیے بجلی کی فراہمی میں بہتری ہوگی ، اسد عمر

اسلام آباد :وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،ترقیات اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہاہے کہ توانائی کے منصوبوں کی تکمیل سے بلوچستان کے صارفین کے لیے بجلی کی فراہمی میں بہتری ہوگی ۔ جمعہ کو وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقیات اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے بلوچستان میں توانائی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ اجلاس کی صدارت کی ۔وفاقی وزیر برائے توانائی ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی شہزاد قاسم ، سیکرٹری منصوبہ بندی اور اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں بلوچستان میں جاری توانائی کے جاری منصوبوں کی پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔اسد عمر نے کہاکہ توانائی کے منصوبوں کی تکمیل سے بلوچستان کے صارفین کے لیے بجلی کی فراہمی میں بہتری ہوگی ، منصوبوں کے عمل درآمد میں تیزی لائی جائے اور پاور ڈویژن بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں بجلی تک رسائی بڑھانے کی تجاویز کو بھی حتمی شکل دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں