بلوچستان حکومت کے نمائندے پنجاب میں زیر تعلیم بلوچ طلبا کے مسائل حل کریں ، بی ایس او پجار
کوئٹہ:بی ایس او پجار کے مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن نعیم بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں تا حال بلوچستان کے طلباء کی اسکالرشپ کا معاملہ حل نہ ہوسکا جوکہ حکومت بلوچستان کے لئیے سوالیہ نشان ہے طلباء کئی روز سے ملتان میں سراپا احتجاج ہیں لیکن انکا کوئی پرسان حال نہیں حکومت بلوچستان کے نمائندوں کو پنجاب کی جامعات میں زیر تعلیم طلباء کے مسائل کے حوالے سے کئی بار آگاہ کرچکے ہیں ۔لیکن حکومت تعلیم دوست نہیں وہ اس پر خاموش نظر آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں تعلیمی پسماندگی عروج ہے اب پنجاب میں بھی بلوچستان کے طلباء کے لئیےتعلیم کے دروازے بند کئیے جارہے ہیں سی پیک و مالا مال بلوچستان کے وارث نوجوان آج کلاسز میں ہونے کی بجائے روٍڈوں پر ہیں۔ انہوں نے کہا اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں اوپن میرٹ پر طلباء کے لئیے مفت کوٹہ اور بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی بلوچستان کی مختص نشستوں کو ختم کرنا تعلیم دشمن اقدام ہے بلوچستان کے طلباء کی داد رسی کی جائے حکومت بلوچستان و اپوزیشن بھی اس میں کردار ادا کرکے پنجاب حکومت سے بات کرے طلباء کی بلوچستان کوٹہ اسکالرشپ کو بحال کرائیں تاکہ بلوچستان کے طلباء و طالبات بھی علم حاصل کرکے ملک و صوبے کی ترقی میں کردار ادا کریں
جاری کردہ نعیم بلوچ مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی رکن بی ایس او پجار


