آصف ساجدی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے،اللہ داد ساجدی
حب، شہید آصف ساجدی کے والد اللہ داد ساجدی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ میرے جواں سال بیٹے کے قتل میں ملوث لیویز کے معطل شدہ ملزمان عدالتی ٹرائل کا سامنا کرنے کے باوجود مقامی انتظامیہ کی آشیربادسے سرکاری اختیارات کا بے دریغ استعمال کررہے ہیں قتل کے گھناؤنے جُرم میں سابق تحصیلدار برابر شریک ہے معطل شدہ لیویز دفعدار پسنی پر مقامی انتظامیہ کا دست شفقت باعث تشویش ہے اس مد میں گذشتہ دنوں مُلزم کو تحصیل پسنی کی مختلف حدود میں سرکاری پروٹوکول کے ساتھ گشت اور ناکہ بندی کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے تلار لیویز چیک عدلیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ سابق تحصیلدار پسنی، دفعدار اور دیگر پانچ لیویز مُلزمان کی فوری گرفتاری عمل میں لائیں تاکہ شہید آصف ساجدی قتل کیس غیرجانبدارانہ اور شفاف طریقے سے سرانجام پائے ساتھ ہی ساتھ عوام میں خوف و بے چینی کا خاتمہ ہو۔
Load/Hide Comments