کورونا وائرس، دنیا بھر کی حکومتیں سرحدوں کی بندش میں مصروف

برسلز،دنیا بھر میں بہت سے ممالک سرحدوں کی بندش اور لاک ڈاؤن کے ذریعے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کی کوششوں میں مصروف ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کے رہنماؤں نے یونین کی بیرونی سرحدوں کو اگلے تیس روز تک بند کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ کینیڈا اور امریکا نے بھی اپنے شہریوں کو دونوں ملکوں کے درمیان غیرضروری سفر سے باز رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ فلپائن نے ملک میں موجود تمام غیرملکیوں کو 72 گھنٹوں میں ملک سے نکل جانے کا کہا ہے۔ یورپی کمیشن کی سربراہ اْرزلا فان ڈیر لاین نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے انسداد کے لیے بلاک کے رکن ممالک میں اشتراکِ عمل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں