ہانگ کانگ،کورونا سے جانور کی پہلی ہلاکت، متاثرہ کتا مرگیا

ہانگ کانگ میں کتے کے طبی ٹیسٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی تھی جس کے بعد جانوروں کے لیے بنائے گئے قرنطینہ میں منتقل کردیا گیاتھا جسے گزشتہ روز قرنطینہ سے نکال دیا گیا جس کے بعد کتا مر گیا، واضح رہے کہ کورونا سے جانوروں میں یہ پہلی ہلاکت ہے،عالمی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حکام نے کتے میں کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کم ہی ہوتا ہے کہ بیماری انسان سے جانور میں منتقل ہوجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں