کولمبیا کے ڈرگ ڈان کے خفیہ ٹھکانوں سے 18 ملین ڈالر برآمد

کولمبیا کے ڈرگ ڈان پابلو ایسکوبار کے ایک خفیہ ٹھکانے سے اس کے بھتیجے کو 18 ملین ڈالر کی خطیر رقم ملی ہے۔ منشیات کی دنیا میں باس کے نام سے مشہور اس ’ڈان‘ کو پولیس نے 1993 میں ہلاک کر دیا تھا۔

‘ریڈ ماس نوٹیسیاس‘ نامی نیوز نیٹ ورک نے بدھ 23 ستمبر کو رپورٹ کیا کہ کولمبیا کے سابق ‘ڈرگ ڈان‘ پابلو ایسکوبار کے بھتیجے کو ان کا ایک خفیہ ٹھکانے ملا ہے جہاں سے 18 ملین ڈالرز کی خطیر رقم ملی ہے۔ نکولاس ایسکوبار کے مطابق یہ خفیہ ٹھکانہ کولمبیا کے شہر میڈیلین میں پابلو کے اسی گھر کے اندر ہی واقع تھا جہاں وہ کئی برس تک مقیم رہے تھے۔ پابلو ایسکوبار کا آبائی شہر میڈیلین ہی ہے۔

پابلو ایسکوبار کے بھتیجے نکولاس نے نیوز نیٹ ورک کو بتایا کہ انہیں ایک خواب آیا کہ گھر کے کسی حصے میں کچھ موجود ہے۔ جس کے بعد انہوں نے تلاش کیا تو انہیں ایک خفیہ کھوہ سے عجیب سی بو والا ایک پلاسٹک ملا۔ رپورٹ کے مطابق پرانے بینک نوٹ اس قدر بوسیدہ ہو چکے ہیں کہ وہ اب قابل استعمال نہیں رہے۔ڈرگز کی دنیا میں باس کے نام سے مشہور اس ‘ڈان‘ کو پولیس نے 1993 میں ہلاک کر دیا تھا۔

اس خفیہ حصے سے رقم کے علاوہ سونا کی ایک اینٹ، وائرلیس ڈیوائسز، ٹیپ ریکارڈر، ایک ٹائپ رائٹر، پین اور ایک کیمرہ بھی ملا ہے جس کے اندر فلم بھی موجود ہے۔

پابلو ایسکوبار کے خفیہ ٹھکانوں سے متعلق افواہیں میڈیلن میں ابھی بھی گردش کر رہی ہیں۔ نکولاس ایسکوبار پابلو کے ساتھ اپنے رشتے کو فخریہ طور پر بیان کرتے ہیں۔ وہ قبل ازیں کہہ چکے ہیں کہ انہیں اب تک پابلو ایسکوبار کے متعدد خفیہ ٹھکانے مل چکے ہیں۔

کولمبیا کے کاروباری حضرات اب بھی اپنی مصنوعات کی مشہوری کے لیے ‘پابلو ایسکوبار‘ کا نام اور تصاویر استعمال کرتے ہیں۔ باپلو کوکین کی فروخت کے حوالے سے بین الاقوامی شہرت رکھتے تھے۔

ڈرگز کی دنیا میں باس کے نام سے مشہور اس ‘ڈان‘ کو پولیس نے 1993 میں ہلاک کر دیا تھا۔ اس وقت پابلو کے جنازے میں تقریباﹰ بیس ہزار افراد شریک ہوئے تھے اور کولمبیا میں آج بھی اس ڈرگ ڈان کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں